Latest topics
Control panel
Your profile |
Social |
Private messages |
Other |
Top posters
saba (784) | ||||
Farhan (700) | ||||
Fiza (621) | ||||
**AnGel eY3s** (607) | ||||
sameerali (333) | ||||
Famqi (303) | ||||
YUSRA (255) | ||||
Admin (200) | ||||
Wisdom Escalante (162) | ||||
paglihoon (137) |
دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
+2
*Alis*
Bint E Aadam
6 posters
Page 1 of 2
Page 1 of 2 • 1, 2
دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
دلہن کا سفر ميکے سے
سسرال تک
شادي چار لفظوں کا مجموعہ بظاہر چھوٹا سا لفظ مگر بڑا معني خيز جاندار اپنے اندر ايک عجب طلسم و اسرار چھپاۓ ہوۓ کشش کا ايک ہالہ جو ہر جوان لڑکے اور لڑکي کو اپنے دائرے ميں گھسيٹ ليتا ہے
يہ ہي وجہ ہے کہ اکثر ديکھنے ميں آيا ہے سنجيدہ سے سنجيدہ طبع افراد بھي شادي کا نام آتے ہي مسکرا ديتے ہيں يا شرما جاتے ہيں ہر جوان لڑکا اور لڑکي اس لفظ کے سہارے سپنوں کي حسين دنيا ميں کھو
جاتے
ہيں يہ انہيں تحفظ کا احساس دلاتا ايک ايسا رشتہ ہے جس ميں سب سے زيادہ اپنائيت کا احساس جاگتا ہے
مختصر کہوں تو بيٹي کو کبھي يہ مت کہيں
ديکھا گيا ہے کہ گھر ميں کي جانے والي بے جا روک ٹوک کي کرواہٹ کو يہ کہہ کر شيرے ميں لپيٹ ديا جاتا ہے کہ بھئي سسرال جا کے جو دل چاہے کرتي رہنا يا شوہر کے گھر تمہيں پوري آزادي ہو گي اور لڑکي حقيقتا سمجھتي بھي يہي ہے جو کہ اس کے حق ميں غلط ہے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
شادي لفظ ايک لڑکي کو بڑا سيدھا سا تصور ديتا ہے جس کے بارے ميں لڑکي صرف يہ ہي سوچ سکتي ہے کہ شادي کا مطلب ہے خوب تيار ہو کر بن سنور کر دلہن بننا.شادي کا مطلب يہ ہي سمجھا جاتا ہے کہ شادي والے دن لڑکي خوب سج سنور کے زيور سے لدي پھندي جہيز سے بھرے ٹرک کے ساتھ سسرال ميں قدم رکھتي ہے اور سمجھتي ہے کہ اپني آزاد زندگي ميںبھي قدم رکھ رہي ہے ميکے کي پابنديوں سے آزاد!
کچے ذہہنوں کي لڑکياں اس کو ذہہن ميں بسا کر سسرال ميں قدم رکھتي ہيں اور شوہر پر اس کي کمائي پر اس کي محبت پر اپنا حق سمجھتي ہيں
وہ صرف اپنے حقوق کے بارے ميں ہي جانتي ہے کہ فرائض کيا ہيں اس سے نا آشنا ہوتي ہے ذہہن ميں تو مکمل خمار ہوتا ہے مکمل آزادي کا
لڑکي سب رشتوں کو بھلا کر صرف شوہر سے مطلب رکھنا چاہتي ہے يہيں سے گلے شکوے اور رنجشيں جنم ليتي ہيں اور آہستہ آہستہ پورے گھر کے ماحول پر اثر انداز
ہو کر اسے خراب کرتي ہيں
اس کے نتيجے ميں وہ عوامل جنم ليتے ہيں ايک تو يہ کہ اگر شوہر سادہ مزاج ہوگا تو بيوي اثر انداز ہو کر الگ گھر لے کر رہنے مجبور کر دے گي اور اگر شوہر سخت مزاج کا اور تھوڑا وکھڑي ٹائپ ہو گا تو بيوي ميکے ميں بيٹھي ہو گي زيادہ بات بگڑ گئي تو نوبت طلاق تک بھي پہنچ سکتي ہے سو لڑکي کي پرورش بہت دھيان سے کرني چاہيے ورنہ لڑکي لڑکے کے ساتھ دو خاندان بھي ڈسٹرب ہونگے
کچے ذہہنوں کي لڑکياں اس کو ذہہن ميں بسا کر سسرال ميں قدم رکھتي ہيں اور شوہر پر اس کي کمائي پر اس کي محبت پر اپنا حق سمجھتي ہيں
وہ صرف اپنے حقوق کے بارے ميں ہي جانتي ہے کہ فرائض کيا ہيں اس سے نا آشنا ہوتي ہے ذہہن ميں تو مکمل خمار ہوتا ہے مکمل آزادي کا
لڑکي سب رشتوں کو بھلا کر صرف شوہر سے مطلب رکھنا چاہتي ہے يہيں سے گلے شکوے اور رنجشيں جنم ليتي ہيں اور آہستہ آہستہ پورے گھر کے ماحول پر اثر انداز
ہو کر اسے خراب کرتي ہيں
اس کے نتيجے ميں وہ عوامل جنم ليتے ہيں ايک تو يہ کہ اگر شوہر سادہ مزاج ہوگا تو بيوي اثر انداز ہو کر الگ گھر لے کر رہنے مجبور کر دے گي اور اگر شوہر سخت مزاج کا اور تھوڑا وکھڑي ٹائپ ہو گا تو بيوي ميکے ميں بيٹھي ہو گي زيادہ بات بگڑ گئي تو نوبت طلاق تک بھي پہنچ سکتي ہے سو لڑکي کي پرورش بہت دھيان سے کرني چاہيے ورنہ لڑکي لڑکے کے ساتھ دو خاندان بھي ڈسٹرب ہونگے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
بري سوچ ساري برائي کي جڑ ہے اور ان خوبصورت رشتوں ميں دراڑيں ڈال ديتي ہے ساس بہو کي ہر بات ميں مين ميخ نکالنا اپنا فرض سمجھتيں ہيں
خاص طور پر بيٹے کے سامنے بہو کي برائياں کي جاتي ہيں تاکہ بہو بيٹے کے دل ميں گھر نہ کر لے اور مجھ سے ميرا بيٹا چھين نہ لے
بہو کے گھر آتے ننديں کام کاج سے ہاتھ اٹھا ليتي ہيں
جيسے بھابي نہيں نوکراني گھر لائي ہوں لڑکي کے گھر والوں کي برملا برائي لڑکي کے سامنے کي جاتي ہے اور جہيز ميں لائي گئي چيزوں کو کم قيمت اور سستا بتايا جاتا ہے يہ ہي چھوٹي چھوٹي باتيں آخر کار لڑائيوں کا موجب بنتي ہيں اگر لڑکے کے گھر والے شروع دن سے يہ بات سمجھ ليں کہ آنے والي بھي ان کي اپني بيٹي ہے تو مسائل جنم ہي نہ ليں
خاص طور پر بيٹے کے سامنے بہو کي برائياں کي جاتي ہيں تاکہ بہو بيٹے کے دل ميں گھر نہ کر لے اور مجھ سے ميرا بيٹا چھين نہ لے
بہو کے گھر آتے ننديں کام کاج سے ہاتھ اٹھا ليتي ہيں
جيسے بھابي نہيں نوکراني گھر لائي ہوں لڑکي کے گھر والوں کي برملا برائي لڑکي کے سامنے کي جاتي ہے اور جہيز ميں لائي گئي چيزوں کو کم قيمت اور سستا بتايا جاتا ہے يہ ہي چھوٹي چھوٹي باتيں آخر کار لڑائيوں کا موجب بنتي ہيں اگر لڑکے کے گھر والے شروع دن سے يہ بات سمجھ ليں کہ آنے والي بھي ان کي اپني بيٹي ہے تو مسائل جنم ہي نہ ليں
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
اب سب سے اہم شخصيت شوہر کي بات کي جاۓ جس کے سہارے ايک لڑکي اپنے باپ کا گھر چھوڑ کر انجان لوگوں ميں آکر رہتي ہے
نئے طور طريقوں کو اپناتي ہے شوہر کے سرد گرم رويوں کو برداشت کرتي ہيں ليکن اگر وہ بيوي کو عزت و احترام نہ دے اس کا مذاق اڑاۓ طنز سے
کام لے کر اس کو نيچا دکھانے کي کوشش کرے تو يہ سب سے قريبي رشتہ بہت دور ہو جاتا ہے
شوہر صرف شوہر ہي نہيں ہوتا
بلکہ ايک بيٹا
اور بھائي بھي ہوتا ہے
اس لئے اس کے کندھوں پر بڑا بوجھ ہوتا ہے اب يہ اسکي صلاحيتوں پر مخصر ہے کہ وہ سارے رشتوں کے درميان کيسے توازن رکھتا ہے جہاں بيوي سے گھر والوں کي عزت کرواني چاہيے وہيں ماں باپ بہن بھائيوں اور بيوي کے درميان انصاف اور رشتوں کو اس کے تناسب کے ساتھ رکھنا چاہيے.
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
بيوي کے گھر والوں کي عزت ايسے ہي کريں جيسے کہ اپنے گھر والوں کي تاکہ بيوي کے دل ميں شوہر کي محبت اور اس کے گھر والوں کي عزت دوچند ہو جاۓ
بہرحال! يہ ايک بہت بڑي معاشرتي مذہبي اور سماجي دمہ داري ہے جو شادي شدہ لوگوں پر عائد ہوتي ہے کيونکہ اس تجربہ سے سب کو گزرنا پڑتا ہے ليکن شادي کوئي قيد کا نام نہيں نہ ہي يہ ايسي آزادي ہے جو ہر چيز سے ناآشنا کر دے بلکہ يہ ايک مقدس فريضہ ہے جو اپنے اندر
حقوق و فرائص کي لمبي فہرست رکھتا ہے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
خوشگوار زندگي گزارنے کے سنہري اصول
شادي ايک حسين لفظ تو ہے ہي ليکن ايک امتحان بھي ہے اور يہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس قابليت اور سمجھ داري سے اسے پاس کرتي ہيں آئيے ہم آپ کو ايسے گر بتاتے ہيں کہ شوہر کے ساتھ آپ سب کے دلوں پر حکمراني کر سکيں
مشترکہ خاندان! آج کل يہ سسٹم بہت کم ديکھنے ميں آ رہا ہے ليکن اگر آپ جوائنٹ فيملي ميں رہتي ہيں تو کچھ باتوں کا خيال رکھيں چھوٹي چھوٹي باتوں کو نطر انداز کريں اور ايک دوسرے کي اچھي عادات کو سراہيں "ميں" اور "تم" کي بجاۓ "ہم لوگ" جيسے لفظ استعمال کيجيے جس سے اپنائيت کا احساس ہو کسي کي اچھائي بيان کرنے ميں کنجوسي مت کريں ذاتيات پر گفتگو سے پرہيز کريں بھول جاؤ اور معاف کردو اس اصول پر کاربند رہيں
فضول قسم کي نوک جھوک کي وجہ سے شوہر کا تعلق آپ سے بھي بےزار کن ہوگا ساس سسر اور ہر رشتے کا احترام کريں
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
شوہر کے ساتھ ذہني رابطہ رکھيں ذہني ہم آہنگي ايک کامياب ازدواجي زندگي کے لئے ضروري ہے پرسکون اور نرم لہجے ميں تبادلہ خيال کريں ہميشہ شوہر سے سچ بوليں اپنے احساسات اور مفادات کے سلسلے ميں راست بازي سے کام ليں
اپنے آپ ميں تبديل ہونے کي خصوصيت پيدا کريں حالات کے مطابق اپنے آپ ميں لچک پيدا کريں کوئي بھي تلخي پيدا کيے بغير اپنے پروگرام تبديل کرنے کي صلاحيت آپ ميں ہوني چاہيے ايمرجنسي کي صورت ميں اپنا تھوڑا بہت آرام قربان کر دينا چاہيے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
اپنا خيال رکھيں! اپني ذات سے غافل ہرگز مت رہيے يہ صحيح ہے کہ ہر وقت بناؤسنگھار کے ساتھ رہنا مشکل ہوتا ہے ليکن يہ بھي نہيں کہ شوہر کے گھر آتے آپ انہيں لہسن پياز کي بوري لگيں تھوڑي سي توجہ اپنے آپ پر صرف کرنے ميںکوئي حرج نہيں
روزانہ غسل ليں صاف ستھرے کپڑے پہنيں بالوں کو سميٹ کر رکھيں ہلکي سي لپ اسٹک لگانے ميں کوئي حرج نہيں شوہر کا استقبال ہنستے مسکراتے ہوۓ کريں
شوہر تبھي باہر متوجہ ہوتا ہے جب اس کي بيوي گھر ميں لہسن پياز کي ناگوار مہک ميں سمائي اس کا الجھے بالوں کے ساتھ استقبال کرتي ہے اور آتي ساتھ گھريلو الجھنوں کا ذکر کرتي ہے
ياد رکھيں مرد باہر بھي مسلۓ مسائل ميں گھرا ہوتا ہے گھر وہ سکون کي خاطر آتا ہے اس کا ہلکا پھلکا تيار ہوکر لبوں پر مسکان بکھير کر ويلکم کريں
شوہر کے سامنے اگر کسی مسلۓ کا ذکر کرنا ضروری ہے تو کھانا کھانے کے بعد ڈسکس کریں پلس موڈ دیکھ کر کریں اور سیانے کہتے ہیں کہ مرد کا پیٹ خالی ہو اسے بھوک شدت کی لگی ہو تو کوئی بات مت کریں بلکہ کھانے کا اہتمام کریں
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
نکتہ چيني سے پرہيز کريں! شوہر پر نکتہ چيني ہر گز مت کريں سليقے سے اپني بات منوائيے ذاتي مسائل کو بار بار زير بحث لانے سے اجتناب کريں اس طرح کرنے سے حالات بگڑ جاتے ہيں اس طرح کرنے سے حالات بگڑ جاتے ہيں اپنے شوہر کي اچھائيوں کي تعريف کرتي رہا کريں
مشرقيت اپنائيں شرم و حيا سے کام ليں اپنے اندر نسوانيت پيدا کريں لبرل بننے کي کوشش ميں کہيں حد سے نہ گزريں مشرکيت اپنائيں
عورت کا کردار اور مشرقي عورت کا کردار ادا کرتے ہوۓ اپنے آپ پر فخر کريں
خوش و خرم رہيں حسن سلوک سے پيش آئيے خوش گفتار بنيے ہلکي پھلکي باتوں اور ہنسي مزاق سے محفوظ ہوا کريں صبر اور بردباري سے کام ليں ہر کام متوازن طريقے سے سرانجام ديں کوشش کريں کہ شوہر کو شکايت کا موقع کم سے کم ملے يہ درست ہے کہ شوہروں کو بھي اس طرح کے فرائض انجام دينے چاہيں ليکن اگر وہ ايسا نہيں کرتے تو يقين کيجيے آپ کے حسن سلوک سے وہ ايسا کرنے پر مجبور ہو جائيں گے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
ايک دوسرے پر بھروسہ رکھيں عزت و تکريم کے معاملات ميں آپ اپنے رفيق زندگي کےساتھ ويسا ہي برتاؤ کريں جيسا آپ اپنے ليےان سے توقع کرتے ہوں
آپ کي ذہني سوچ يہ ہونا چاہيے کہ آپ اپنے شوہر کو کس طرح خوش رکھ سکتي ہيں يہ نہيں کہ وہ آپ کو کس طرح خوش رکھ سکتے ہيں
ياد رکھيں کہ مکمل شخصيت کسي کي بھي نہيں ہوتي ہر شخص کے اندر خوبيوں کے ساتھ خامياں بھي ہوتي ہيں لہذا آپ لوگوں کو اسي حالت ميں قبول کريں جيسے کہ وہ ہيں
اسکا يہ مطلب بھي نہيں کہ آپ اپنے رفيق زندگي کے اندر پائي جانے والي بري عادتوں کو تبديل کرنے کي کوشش نہ کريں ليکن يہ تبديلي فورا ہي پيدا کرنے کي کوشش نہ کريں اور اس کے لئے غير پسنديدہ رويہ بھي مت اپنائيں
دنيا کے کسي بھي شخص سے اپنے شوہر کا ايسے لہجے ميں موازنہ ہرگز مت کريں جس سے اس کي انا کو ٹھيس پہنچے يا اس کي تذليل ہوتي ہو
اگر آپ کے شوہر نے کوئي ايسا کام کر ڈالا جس کا نتيجہ خراب نکلا معاملہ سنگين ہے کہ اسے نظر انداز نہيں کيا جا سکتا اور آپ کيلئے ناراضي اور غصہ کا اظہار ضروري ہو گيا ہے تو صرف ايک بار ہي سب کچھ کہہ ڈاليں اور پھر معاملے کو اسي وقت ہميشہ کے ليے ختم کرديں اسے بار بار ہرگز مت دہرائيں مختصرا يہ کہ بار بار طنز کرنے سے اجتناب کريں اس عمل سے بہت سے خاندان اجڑ چکے ہيں اور بات طلاق تک جا پہنچتي ہے
اپنے شوہر کي ضروريات اور پسند کا خيال رکھيں اور اس کے کہنے سے پہلے ہي انہيں پورا کر ديا کريں شوہر کو جس چيز يا خوشي کي ضرورت ہے اگر وہ طلب کيے بغير رضاکارانہ طور پر مہيا کر دي جاۓ تو اس کے نتائج بہت خوشگوار ہوتے ہيں جبکہ مانگنے کے بعد اگر وہ چيز دي جاۓ تو اسکي خوشي بہت کم ہو جاتي ہے
ازدواجي زندگي گزارنے کے دوران بہت سے مواقع پر آپس ميں غلط فہمياں بھي جنم ليں گي ايسے مواقع پر بہتر ہے شوہر کے ساتھ کھل کے بات کريں اور اپنے پريشان کن خيالات کا برملا اظہار کريں ايسے بہت سے خاندانوں کو پريشانيوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں ايک دوسرے کو صفائي دئيے بغير خود ہي يک طرفہ فيصلہ کر ليا اور بعد ميں احساس ہوا کہ وہ غلط فہمي غلط اطلاعات پر منبي تھي ليکن اس وقت بہت دير ہو چکي ہوتي ہے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
آپ کو چاہيے شوہر کے کم کماۓ ہوئے اور حلال پر اکتفا کريں اپنے شوہر کے ساتھ وي آئي پي جيسا سلوک کيا کريں ہر وقت تو کبھي کبھي سہي شوہر کي پسند نا پسند کا دھيان رکھيں
شوہر کو کبھي عصہ مت دلائيں سيانے کہتے ہيں مرد کا غصہ جب تک اندر ہے تب تک عورت سکھي ہے مرد کا غصہ تو بسا گھر تک اجاڑ دے تبھي تو طلاق جيسا برا فيل کر بيٹھتا ہے اميد ہے يہ چند پوائنٹس سمجھ آچکے ہونگے
اللہ سبحان و تعالي ہر بہن بيٹي ہر لڑکي کو اپنے سسرال ميں سکھي سہاگن و آباد رکھے آمين
طالب دعا
بنت آدم
مس افريشم بھٹي
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
ساس بہو کا رشتہ
شادي ايک ايسا لفظ ہے جو اپنے اندر بے پناہ خوشيوں کو سميٹ کر لاتا ہے.بڑي ہي دھوم دھام سے ڈھول باجے بجا کر يہ دن يادگار بنايا جاتا ہے کچھ دن تو لاڈ پيار ميں گزرتے ہيں.
پھر ساس بہو کي کچ کچ\' نند بھابھي کي چخ چخ.
ضروري نہيں کہ ايسا ہر گھر ميں ہو.
ساس بہو کا جھگڑا بھي عجيب ہوتا ہے. پل ميں لڑتي پل ميں مان جاتي ہيں
ليکن ان سب ميں جو چيز سب سے قابل رحم ٹھرتي ہے
وہ ہے اس کي شخصيت
جس کو بڑے ارمانوں سے دولہا بنايا گيا تھا
کہا کبھي آپ نے غور کيا ہے کہ ان جھگڑوں کي بنياد کيا ہے.
کبھي ساس کا بيٹا اور بہو کا شوہر اور شوہر ايسے حالات ميں کم اپنے ماں باپ کا ساتھ ديتے ہيں
يہاں صرف چند باتيں ميں شئير کروں گي جس سے آپ کے گھر کا ماحول بھي پر سکون ہو سکتا ہے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
بہو کو چاہيے کہ ساس کو عزت دے کر کہيں پر بھي آنے جانے کے بارے ميں بتائے
ساس کو چاہيے کہ گھر کي الجھنوں کو شادي شدہ بيٹيوں کو بتانے کے بجائے بہو سے شئير کرے
بہو کو چاہئے کہ ساس کي الجھنوں کو اپني الجھنيں سمجھ کر سنے اور اسے حل کرنے کي کوشش کرے اور ساس کي الجھنيں اپنے ميکہ ميں نشر کرنے کي کوئي ضرورت نہيں.
بہو کو چاہئے کہ اسے جو بھي مشکل پيش آۓ اسے اپنے ميکے والوں کو بتانے کے بجاۓ اپني ساس سے ڈسکس
کرے
ساس کو چاہيے کہ وہ اس مشکل کو اپني بيٹي کي مشکل سمجھ کر حل کرے
ساس کو چاہيے کہ بہو جو کام کرے جو پکاۓ جو سئے اس کي تعريف کرے
بہو کو چاہيے کہ چھوٹي چھوٹي باتوں ميں ساس کو اہميت دے.ان سے کھانے کي ترکيبيں سلائي کڑھائي کے ہنر سيکھے چاہے آپکوآتے بھي ہوں پر بڑي عمر کي خواتين اس بات سے خوش ہوتي ہيں
ساس اگر وسيع نظر رکھے گي تو اسے زندگي مطمئن نظر آۓ گي اور بہو کا بھي حق سمجھے
بہو کو اس معاملے ميں زيادہ جذباتي نہيں ہونا چاہيے کہ اس کا شوہر اسي کو وقت ديں بلکہ تھوڑا وقت ماں بہنوں کو دے تو اعتراض نہيں کرنا چاہيے.
ساس کو چاہيے کہ پوتے پوتيوں کو خود سے قريب رکھے اور ان کا پورا خيال رکھے
بہو کو چاہيے کہ اپني اولاد کو دادي سے قريب کرے اگر ساس چڑتي بھي ہوں تب بھي بچوں کا کچھ وقت ان کے پاس گزرے. اور خود بھي بيٹھے.
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
شوہر کو بھي چاہئے کہ بيوي کے آتے والدہ کو مت بھوليں.کيونکہ جنم دينے والي ماں ہوتي ہے بيوي نہيں
شوہر کو چاہيے کہ والدين بہن بھائي کو بھرپور وقت دے اور يہ بھي سچ ہے کہ جنت ماں کي خدمت انہيں خوش کر کے حاصل ہو گي اور ہاں يہ بھي مت کريں کہ بيوي کو مکمل فراموش کر ديں.
اسکا بھي خيال رکھيں اور ہميشہ سچ اور صحيح کا ساتھ دئجيے
اور اگر اہم قدم اٹھانا پڑے تو بيوي ماں کے بجاۓ دل کي نہيں اسلام کي سنے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
آپ کے جيون ساتھي کس قسم کے ہيں؟
شادي سے پہلے آپ کے ذہہن مين شوہر کا ايک تصور ہوتا ہے آپ اس کے مزاج کے بارے ميں نہين جانتيں يہاں ہم مردوں کے مزاج کے بارے ميں لکھ رہے ہيں پڑھ کر اندازہ لگائيے کہ جس سے آپ شادي کرنے جا رہي ہيں
وہ کس مزاج کا ہے آيا وہ آپ کي توقعات پر پورا اتر سکتا ہے يا نہيں؟
ملکيتي مزاج والے مرد
اناپرست مرد
ماچو مين ٹائپ مرد
تحکم آميز اقسام کے مرد
حسد آميز مرد
اپني ذات ميں مگن رہنے والے مرد
غير محفوظ مرد
شکي مزاج مرد
غير حساس مرد
ماضي سے جڑے ہوۓ مرد
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
ملکيتي مزاج والے مرد
اگر کوئي شخص کسي سے بے حد محبت کرتا ہے وہ اسے شادي سے قبل ہر قسم کے آرام اور سکھ کا يقين بھي دلاتا ہے وہ اس کے بغير ايک پل بھي نہيں رہ سکتا تو سمجھ ليں کہ اس قسم کے لوگ ملکيتي مزاج رکھتے ہيں وہ اپني ہر چيز کو اپني ملکيت تصور کرتے ہيں اور يہ بھي ممکن ہے کہ اس قسم کے لوگ قبضے کا حق جتانے ميں اتنے آگے نکل جائيں کہ وہ شادي کے بعد لڑکي کو اس کي دوستوں سے بھي نہ ملنے ديں
اس قسم کا مرد يہ سمجھتا ہے کہ اس سے تعلق رکھنے والي ہر چيز کا محور اسکي اپني ذات ہوني چاہيے بے شک وہ آپ کو خوش رکھنے کي پوري کوشش کر سکتا ہے ليکن وہ ايسا آپ کي ذاتي خوشي کے لئے ہر گز نہيں بلکہ معاشرتي اقدار کي بنا پہ کرتا ہے وہ نہيں چاہتا کہ معاشرے ميں اسے نيچي نگاہ سے ديکھا جاۓ
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
انا پرست مرد
اس قسم کے لوگ اپنے اندر گم رہنے والوں ميں شمار کئے جا سکتے ہيں وہ خود اپني نظروں ميں سب سے زيادہ بہترين ہوتا ہے اور خود کو قدرت کا شاہکار سمجھتا ہے اس قسم کے لوگ سب کچھ برداشت کر سکتے ہيں ليکن وہ اپني خودي کو نيچا ہوتے ہوۓ نہيں ديکھ سکتے. اکثر ايسا ہوتا ہے کہ شادي کے ابتدا ميں آپ کو اس انا پرستي کا اندازہ نہيں ہوتا کيونکہ ابتدا ميں سب کچھ خواب سا لگتا ہے
ليکن جيسے جيسے وقت گررتا جاتا ہے آپ کو اس پر اسکے مزاج اور خودي و انا پرستي کي قعلي کھلتي چلي جاتي ہے ہو سکتا ہے کہ ابتدائي دنوں ميں وہ اپني مخفي صلاحيتوں کي بناء پر اپني اصليت چھپالے کيا آپ کسي ايسے شخص کے ساتھ اپني تمام عمر گزارنا پسند کريں گي
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
ماچو مين ٹائپ مرد
اس قسم کے لوگ اپني زندگي کا ابتدائئ حصہ يعني جواني کے دن جم ميں اپنے مسلز بنانے اور دنيا کو دکھانے ميں گزارتے ہيں اس زمرے ميں آنے والے تمام مرد چوبيس گھنٹے کسي بھي جگہ پر ہيرو بننے کے ليے تيار رہتے ہيں اور اپنے نمبر بنانے کا کوئي بھي موقع ہاتھ سے نہيں جانے ديتے ايسے مرد کے ساتھ ابتدائي دنوں ميں کوئي بھي لڑکي خود کو بہت محفوظ سمجھتي ہے ليکن کچھ ہي عرصے کے بعد اسے علم ہوتا ہے کہ
اس کا ہيرو غصے کا بے حد تيز ہے اور چھوٹي چھوٹي باتوں پر لڑنے کھڑا ہو جاتا ہے اور يہ سب صرف اس کو ہيرو بننے کے لئے تيار کرنا پڑتا ہے
ہم نے اس قسم کي بے شمار لڑکيوں سے انٹرويو کيے جن کے خيالات ہيں کہ ان کا شوہر ذرا ذرا سي باتوں پر غصہ کرتا ہے خاندان ميں بھي کسي کي سننے پر آمادہ نظر نہيں آتا ليکن جب ہم ان کے پس منظر ميں گئے تو ہميں علم ہوا کہ يہ سب لو ميرج تھي اور انکے شوہر ماچومين ٹائپ باڈي بلڈرز تھے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
تحکم آميز اقسام کے مرد
براۓ مہرباني مردوں کي اس قسم سے دور ہي رہيں تو اچھا ہے کيونکہ يہ لوگ صرف حکم چلانا اور اپني بات منوانا جانتے ہيں وہ جو بھي کہہ ديں وہ پتھر پر لکير بن جاتا ہے شادي کے ابتدائي دنوں ميں يہ لوگ اپني اصليت ظاہر نہيں ہونے ديتے اور اپني شخصيت کو بڑھا چڑھا کر پيش کرتے ہيں يہ لوگ آپ کو اپني چوائس پسند کرنے کا موقع بھي فراہم نہيں کرتے حتي کہ اگر اپني بيوي کو سير و پفريح کيلئے بھي لے کر
جاتے ہيں تو بھي اپني مرضي کي فلم ديکھتے ہيں اپني مرضي کے تھيٹر ميں جاتے ہيں وغيرہ وغيرہ اس قسم کے مرد کسي بھي معاملے ميں آپ کي مرضي معلوم کرنے کي زحمت گوارہ نہيں کرتے آيا کہ آپ کي پسند اور نا پسند کيا ہے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
حسد آميز مرد
اس قسم کے مرد آپ کي زندگي ميں آنے والے پہلے اور آخري مرد ثابت ہوتے ہيں کيونکہ دراصل يہ لوگ آپ سے بہت پيار کرتے ہيں اور اس محبت ميں يہ بہت آگے چلے جاتے ہيں اتنا آگے کہ وہاں سے انکا ذہہن منفي راستوں پر چل نکلتا ہے جب بھي آپ سے آپ کے دوستوں اور آفس کوليگز کے بارے ميں پوچھتے ہيں تو خاص طور پر مرد کوليگز کے بارے ميں زيادہ سے زيادہ معلومات حاصل کرنے کي کوشش کرتے ہيں
وہ اس بارے ميں فکر مند رہتے ہيں کہ کہيں کوئي دوسرا مرد تو آپ کے ساتھ زيادہ بات نہيں کرتا آپ کس سے زيادہ ملتي جلتي ہيں
اور آپ کے آفس کے تمام لوگوں سے کس قسم کے تعلقات ہيں
آپ کو اس قسم کے لوگوں کے ساتھ رہنے ميں بہت احتياط سے کام لينا ہوگا کيونکہ اس قسم کے مرد کبھي بھي يہ گوارہ نہيں کرسکتے کہ آپ انہيں چھوڑ کر کسي اور ميں گہري دلچسپي ليں
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
اپني ذات ميں مگن رہنے والے مرد
مشرقي معاشرے ميں مردوں کي يہ قسم خاصي معقول سمجھي جاسکتي ہے ليکن اس ميں اگرچہ دوسري اخلاقي يا سماجي برائياں نہيں ہوتيں مگر جو سب سے بڑي خامي اس قسم کے مردوں ميں ہوتي ہے وہ تمام خاميوں پر بھاري ہے يہ لوگ اپنے آپ سے خوش رہتے ہيں بلکہ اپني بيوي کو شادي کے بعد بھي محبوبہ کي طرح يا کسي شہزادي کي طرح ٹريٹ کرتے ہيں يہ بھي ٹھيک
ليکن يہ لوگ کبھي بھي آنے والے کل کے بارے ميں سوچ بچار کرنا گوارہ نہيں کرتے ان لوگوں ميں ديانت داري نام کو بھي نہيں پائي جاتي اور يہ لوگ کبھي بھي اپنے مستقبل کے بارے ميں نہيں سوچتے اعلا درجے کے شاہ خرچ ہوتے ہيں ياد کريں آپ بھي ان کي اسي شاہ خرچيوں کي وجہ سے ان سے متاثر ہوئي تھيں يہ زندگي ميں پلاننگ کرنے کے خلاف ہوتے ہيں جيسے ہي شادي کے چند دنوں کے بعد رومانس کا بھوت اتر جاتا ہے
تو آپ کو اپنے فيصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے کيونکہ ايسے وقت ميں آپ زندگي کا اصل روپ ديکھتي ہيں آپکو ايسا محسوس ہوتا ہے جيسے آپ کوئي خواب ديکھ رہي تھيں جواب ٹوت چکا ہے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
غير محفوظ مرد
اس قسم کے مردوں کي سب سے بڑي خامي يہ ہے کہ يہ لوگ کبھي بھي کوئي بڑا کام نہيں کر سکتے انہيں اپنے اوپر اعتماد نہيں ہوتا اور چھوٹي چھوٹي باتوں پر بھي اپنے دوستوں اپنے رشتے داروں اور والدين سے مشورہ کرتے ہيں آپ اس قسم کے مردوں سے شادي کے چند دنوں ميں بے حد خوش ہوتي ہيں کيونکہ وہ ہر چھوٹے بڑے معاملے ميں آپ سے پوچھتے ہيں آپ سمجھتي ہيں کہ وہ آپ سے پيار کرتے ہيں ہو سکتا ہے کہ ايسا ہي ہو
ليکن دراصل کچھ عرصے بعد آپ انہيں مکمل طور پر سمجھ جاتي ہيں کہ ان ميں خود سے کوئي فيصلہ کرنے کي ہمت نہيں ہے
دراصل اس قسم کے مردوں کا سب سے بڑا مسلہ يہ ہوتا ہے بچپن سے ہي انکے فيصلے انکے والدين کرتے ہيں اور اب شادي کے بعد بھي وہ اسي طرح رہتے ہيں دوسرے الفاظ ميں آپ اس قسم کے لوگوں کو ماں کا چاند بھي کہہ سکتي ہيں جو ابھي تک ہر معاملے ميں اپني ماں سے مشورے ليتا ہے
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
شکي مزاج مرد
اس زمرے کا مرد کبھي بھي کسي پر اعتبار نہيں کرتا وہ ہميشہ لوگوں کو اپنے شبے کي نظر سے ديکھتا ہے مثبت پہلو سے پہلے منفي پہلو کي جانب متوجہ ہوتا ہے اور کبھي بھي بات کي تہہ تک پہنچنے کي کوشش نہيں کرتا يہ لوگ پيار کے معاملے ميں بھي اپني فطرت کو ملحوظ رکھتے ہيں کيا آپ اس سے پيار کرتي ہيں اور اگر کرتي ہيں تو کيوں کرتي ہيں کہيں آپ کسي اور کو بھي پسند تو نہيں کرتيں
آيا کہ شادي سے پہلے آپکے معمولات کيا تھے؟
عام طور پر اس قسم کے مرد شادي کے فورا بعد اپني بيوي کو موبائل فون کا تحفہ ديتے ہيں جسے وہ پيار کا تحفہ سمجھتي ہيں ليکن جلد ہي انہيں احساس ہو جاتا ہے کہ اس تحفے کے پيچھے اصل مقصد کيا ہے دراصل وہ جاننا چاہتے ہيں کہ آپ کس وقت کيا کرتي ہيں اور کہاں ہوتي ہيں بعض اوقات اس قسم کے مرد بالکل مسٹري اسٹوريز کي طرچ شرلاک ہومز بن کر آپکے موبائل فون کا بل نکلوا ليتے ہيں
آيا کہ آپ نے کن کن نمبروں پر کالز کي ہيں؟
Re: دلہن کا سفر ميکے سے سسرال تک
غير حساس مرد
مردوں کي يہ اقسام کسي کے جذبات اور احساسات کي گہرائي ميں بمشکل پہنچ سکتي ہے اس طرح کے مرد اکثر سوشل ازم کو بے حد پسند کرتے ہيں ليکن اسکے ساتھ ہي اپني فيملي سے بے نياز رہتے ہيں انہيں اس بات کي کوئي فکر نہيں ہوتي کہ آپ انکے بارے ميں کيا سوچتي ہيں دوسروں کي نظروں ميں يہ لوگ بےحد معتبر ہوتے ہيں اور ايسا محسوس ہوتا ہے کہ انسے زيادہ پريکٹيکل مرد کوئي نہيں ہے
کيونکہ يہ زندگي کو بہت قريب سے ديکھنے کےعادي ہوتے ہيں
اس قسم کے مردوں کے ساتھ دل پر پتھر رکھ کر جينا پڑتا ہے کيونکہ يہ لوگ دنيا کي ہر چيز آپکے قدموں ميں بغير مانگے لا کر دے سکتے ہيں ليکن اگر آپ کسي چيز کي خود سے فرمائش کرديں اور وہ کام انکے معاشرتي وقار کے خلاف ہوتو آپ کو اپنے دل پر ايک پتھر کااضافہ کرنا پڑتا ہے
Page 1 of 2 • 1, 2
Page 1 of 2
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
|
|
Tue Feb 28, 2012 2:04 am by katesmith
» HOW TO GROW HAIR LONG..!!
Tue Feb 28, 2012 2:03 am by katesmith
» Tu Jaane Na - Atif Aslam || ExCluSive||Oct.2o09
Wed Jan 25, 2012 10:31 am by gloriashern
» Little Eyes Upon You
Tue Dec 20, 2011 7:27 am by gloriashern
» UR FAVOURTIE FILMI DIALOGUE
Tue Oct 18, 2011 10:42 am by gloriashern
» Avacs Live chat
Sat Oct 15, 2011 5:58 am by not
» which song u r listening now?
Tue Oct 11, 2011 8:41 am by gloriashern
» hey .. :)
Tue Sep 13, 2011 11:36 am by saba
» last movie trailer you watch ?
Mon Sep 12, 2011 12:11 pm by gloriashern
» all time favorite Bollywood movie ?
Sat Jul 09, 2011 7:31 am by gloriashern
» hiiiiiiiiiiiiiiii
Sat Jul 09, 2011 7:28 am by gloriashern
» ذرا پہلے بتا دینا
Fri May 13, 2011 10:45 am by mnsdall
» New Catagory Created ... ...> Islamic Section
Fri May 13, 2011 10:31 am by mnsdall
» Participation in FB Feedback / Suggestion
Fri May 13, 2011 10:10 am by mnsdall
» KFC + khan baba hotel, sab kuch to hay hamary pass
Fri May 13, 2011 10:07 am by mnsdall
» Attention all members!!
Sun Mar 13, 2011 12:12 am by Fiza
» Is it the Global standardization / Adaptation
Sun Feb 27, 2011 9:37 pm by VirginiaStults
» best drama now a dayz..
Thu Feb 17, 2011 2:32 am by gloriashern
» KATRINA KAIF LOOKS FOR OFFBEAT MOVIES
Thu Feb 17, 2011 2:30 am by gloriashern
» ~*~ Welcome S@hil ~*~
Fri Feb 11, 2011 10:39 am by saba
» FIGHT CLUB
Thu Feb 03, 2011 5:03 am by Ashmaker
» Dunya TV-HASB-E-HAAL-17-01-2010
Sun Jan 23, 2011 11:20 am by ahmed1321
» What is the best recipe of Rasmalai?
Sun Jan 23, 2011 11:17 am by ahmed1321
» ghereloo totky..........!!
Sun Jan 23, 2011 11:15 am by ahmed1321
» Missing Corner
Sun Jan 16, 2011 1:26 am by saba
» Its Buttering Time
Sat Jun 26, 2010 8:29 am by Ashmaker
» Mazak mazak mai
Sat Jun 26, 2010 8:26 am by Ashmaker
» ~* kabi jo yad ao tu mera naam pukar lena *~
Mon Jun 14, 2010 10:45 am by Farhan
» WhAt aRe YoU DoIN RiGht noW...?
Sun Jun 13, 2010 3:31 pm by saba
» Say Assalam-0-alaikum & Allah Hafiz
Sun Jun 13, 2010 3:19 pm by saba